EN हिंदी
بوڑھا | شیح شیری
buDha

نظم

بوڑھا

ندا فاضلی

;

ہر ماں اپنی کوکھ سے
اپنا شوہر ہی پیدا کرتی ہے

میں بھی جب
اپنے کندھوں پر

بوڑھے ملبے کو ڈھو ڈھو کر
تھک جاؤں گا

اپنی محبوبہ کے
کنوارے گربھ میں

چھپ کر سو جاؤں گا
ہر ماں اپنی کوکھ سے

اپنا شوہر ہی پیدا کرتی ہے