جن آنکھوں نے ہماری آنکھوں اور پاؤں کے لئے راستہ بنایا
وہ ان دیکھے آسمان کی طرف چلی گئیں
ایسے میں اگر ایک دل بھی ہوتا تو اس کے ہونے کے لئے
ایک آرزو ہی کافی تھی
اور ایک آرزو بھی اگر ہوتی تو وہ اپنے ہونے کے لئے
کپڑے کو گیلا کر سکتی تھی
اور اسے کسی الگنی پر سکھا بھی سکتی تھی

نظم
بیوی کی آنکھ کے آپریشن کے دوران
احمد ہمیش