EN हिंदी
بیمار دنوں میں | شیح شیری
bimar dinon mein

نظم

بیمار دنوں میں

کمار پاشی

;

میں اپنے بیمار دنوں میں
ایک ہی بات کہا کرتا ہوں

رات بہت ہی گہری کالی ہو سکتی ہے
اور میں لمبی لمبی چادر تان کے سو سکتا ہوں

سورج اندھا ہو سکتا ہے
چاند ستارے سارے

سچ مچ
اک اک کر کے بجھ سکتے ہیں

لیکن میرے اندر
جو ننھا سا ایک دیا روشن ہے

اس کے اجلے سائے کبھی نہیں مر سکتے
جگ میں گھور اندھیرا کبھی نہیں کر سکتے