EN हिंदी
بیج | شیح شیری
bij

نظم

بیج

خدیجہ خان

;

بار بار روندا گیا احساس
کچلا گیا جذبہ

توڑا گیا یقین
مٹایا گیا نشاں

دفنایا گیا زندہ
اجاڑا گیا بے وجہ

پھر بھی
نہ مرا

نہ ٹوٹا
نہ چھوٹا

دلوں کی نرم نازک
مٹی میں

پھلتا پھولتا رہا
محبت کا

ننھا بیج