EN हिंदी
بے زاری کی آخری ساعت | شیح شیری
be-zari ki aaKHiri saat

نظم

بے زاری کی آخری ساعت

احمد جاوید

;

جب پہاڑ ڈھے جائیں گے
اپنے ہی بوجھ سے

سمندر ڈوب جائیں گے
اپنی ہی گہرائی میں

سورج جل جائیں گے
اپنی ہی آگ میں

تو ایک آدمی
دیکھ رہا ہوگا یہ منظر

بے زاری کے ساتھ