EN हिंदी
بے دعا لمحے | شیح شیری
be-dua lamhe

نظم

بے دعا لمحے

منیر احمد فردوس

;

ہمارے ہونٹوں کے غار
ویرانیوں میں ایسے گھرے

کہ بے دعا لمحوں نے ان پر جالے بن کر
اندر پڑی تمام دعاؤں کو قید کر دیا

ہمارے لب مدت سے
دعاؤں کے ذائقے کھو چکے

کوئی ننھی سی دعا راستہ پا کر
آسمانوں کا سفر کرتی ہے

تو کتنی ہی بھٹکتی بد دعائیں مل کر
اس دعا کا راستہ روک لیتی ہیں

ہم بے دعا رتوں میں گھر کر
اپنی دعاؤں کے خزانے کھو چکے ہیں