در دیوار اور دریچے
ایک معاہدہ ہیں
عدم مداخلت کا مشروط معاہدہ
دو مہذب انسانوں کے درمیاں
دو متمدن خاندانوں کے درمیاں
دیوار
تہذیب کی ترجمان
تمدن کی پہچان
اور بقائے باہمی کی آئینہ دار
حیلہ حقوق کی ضمانت
بقائے تحیت کی علامت
حیط اور احاطہ
ذہنی و جسمانی آسودگی
اور
سکھ چین کے لیے لازم ہے
دخل در معقولات
غیر اخلاقی ہی نہیں
غیر انسانی رویہ بھی ہے
گھر کا حق ہے کہ وہ
دوسرے گھر کی بے جا مداخلت سے محفوظ رہے
ہم دیوار تو
ہمدرد ہوتا ہے
خبر گیر ہوتا ہے
خبر رساں نہیں بن سکتا
تخیل آسودگی
سکھ گھٹاتی
اور دکھ بڑھاتی ہے
شکرگنجی پیدا کرتی ہے
آزردہ دلی کا موجب بنتی ہے
فاصلے دیوار کی پختگی سے نہیں
دلوں کی سختی سے بڑھتے ہیں
پختہ دیوار تو تمدن کی بقا ہے
سوری فاصلے بے معنی ہو جاتے ہیں
اگر قلب و نظر شاد ہوں
حق خلوت خلیج نہیں
فراخی طرفین ہے
پرائیویسی کا حق
تہذیب انسانی کی معراج ہے
نظم
بقائے محبت
شمیم علوی