EN हिंदी
بند دریچوں میں زندگی | شیح شیری
band darichon mein zindagi

نظم

بند دریچوں میں زندگی

منیر احمد فردوس

;

بند دریچے، جو کبھی بند نہیں ہوتے
جہاں کرنوں کے جھانکنے پر پہرے ہیں

اندھیری کوٹھریوں میں زباں خاموش، جسم بولتے ہیں
جب کوئی خواہش زادہ اپنی برہنہ خواہش لئے

کسی بند دریچے کا رخ کرتا ہے
تو پاکیزگی اور پیراہن

کونے میں بیٹھ کر بین کرتے ہیں
زخم آلود جسم کے اندر چیخیں کہرام برپا کر دیتی ہیں

اتنی نحیف چیخیں
کہ کسی کان پر وہ دستک نہیں دے پاتیں

روز ان گنت جسم تڑپتے ہیں
اور ان میں ڈھیروں خواہشیں دفن کی جاتی ہیں