EN हिंदी
بن مانس | شیح شیری
ban-manus

نظم

بن مانس

قمر جمیل

;

بن مانس کے کالے بدن پر
ہیرے چمکتے ہیں

بن مانس کی اجلی ہنسی سے
بچے ڈرتے ہیں

بن مانس مجھ پر چھلکے پھینکتا رہتا ہے
برکھا آتی ہے اور دانے بوتی ہے

جب برکھا آتی ہے اور دانے بوتی ہے
میں اپنے دھیان کے جنگل میں

چھپ جاتا ہوں
بن مانس کے کالے بدن پر ہیرے چمکتے ہیں

بن مانس کی اجلی ہنسی سے بچے ڈرتے ہیں