شام ڈھلے
چرچ گیٹ کے اس طرف
بیکھا بہرام کا کنواں
کراس میدان کے فٹ پاتھ پر بنے
برسوں پرانے بینچوں پر بیٹھے ہوئے
برسوں پرانے پارسی
سفید لانبا کوٹ
سیاہ قدیم کلاہ
خاموش اور گمبھیر
کھوئی کھوئی نظریں جمائے
جیسے پرانے بمبئی کی روح
آ نکلی ہو
آج کی شام کا کوئی منظر دیکھنے
نظم
بمبئی کی ایک پرانی شام
عبد الاحد ساز