EN हिंदी
بیضۂ محرم | شیح شیری
baiza-e-mahram

نظم

بیضۂ محرم

کرشن موہن

;

عہد پارینہ میں بھی
زیست پر تھا وہم کا کتنا اثر

ایک اوریکل کی تلقیں مان کر
شاہ آگستس کی بیوی لیویاؔ

اپنی انگیا کی فضائے گرم میں رکھتی تھی اک مرضی کا انڈا روز و شب
اس کو یہ وشواس تھا

اس کے ہونے والے بچے اور اس چوزے کی جنس
ایک ہوگی آخرش یوں ہی ہوا

آشیان گرم و شوخ و نرم سے
ایک نر نکلا تو اس کی کوکھ سے بھی ایک نر پیدا ہوا ٹایبیریس

اور پھر اس اتفاقی واقعے نے تو زنان روم میں
عام کر دی بیضۂ محرم کی تربیت کی رسم