EN हिंदी
بڑی مشکلوں سے | شیح شیری
baDi mushkilon se

نظم

بڑی مشکلوں سے

جاوید شاہین

;

بڑی مشکلوں سے
درد زہ میں مبتلا چپ نے

ایک آواز کو جنم دیا
میں نے اسے گود لے لیا

پال پوس کر بڑا کیا
اور اس کی زبان پر

ایک لفظ رکھا
مگر وہ گونگی نکلی

میں نے مایوسی میں
اسے قتل کر دیا

اور پکڑا گیا
لاش ٹھکانے لگاتے وقت

مجھ پر مقدمہ چلا
قتل کے الزام میں

مگر مجھے پھانسی کی سزا ہوئی
ایک لفظ

کسی زبان پر رکھنے کے جرم میں