بازی گر
اپنا قد اونچے کرنے والے جوتے پہنتا ہے
وہ نشے میں
بازی گری دکھاتا ہے
اس کے جوتے اتنے اونچے ہیں
کہ اگر
اس کی ماں دیکھتی
تو رو دیتی
اور اس کی محبوبہ
جو اب کسی اور کے بستر میں ہے
بازی گر
اپنی محبوبہ سے ہاتھ دھو بیٹھا
اس لیے کہ
وہ اس کے سامنے بازی گری
نہیں دکھا سکا
بازی گر
اونچے جوتے والا کھیل
جب ہی سے
دکھاتا ہے

نظم
بازی گر
عذرا عباس