دور حاضر کے تم
ایک شرمندہ انسان ہو
میں جو چیخا تو میری انا ٹوٹ کر
جنگلوں کی تپش بن گئی
داستاں کی خلش بن گئی
قہقہے بے صدا قہقہے
مکڑیوں کی فضا میں اڑاتے رہے
تیز مضبوط قوموں کے ناراض قصے سناتے رہے
میں پریشان
نیندوں کے بادل ہٹا کر
بجھی رات کے سادہ پردے اٹھا کر
جو خیمے سے نکلا تو آواز آئی
ابھی تم نے دنیا بھی دیکھی نہیں ہے

نظم
باطن
جاوید ناصر