EN हिंदी
باندیاں | شیح شیری
bandiyan

نظم

باندیاں

نادیہ عنبر لودھی

;

میرے مالک
کیا ہم باندیاں ہیں

جو آگ میں جلا کر مار دی جائیں
ہم وہ جوانیاں ہیں

محبت کے نام پر جو مسل دی جائیں
ہم وہ کلیاں ہیں

ہوس کا نشانہ بنا کر
جن کے پر نوچ لئے جائیں

ہم وہ تتلیاں ہیں
جو مصلحت کے نام پر

قربان کر دی جائیں ہم وہ بیٹیاں ہیں
جو شرعی جائیداد سے محروم کر دی جائیں ہم وہ بہنیں ہیں

میرے مالک
کیوں ہم باندیاں ہیں