EN हिंदी
با خبری | شیح شیری
ba-KHabari

نظم

با خبری

محمد اعظم

;

سکوت آب میں
اک بے خبر مچھلی

کسی بے مہر کانٹے کو نگل کر
جوں ہی سطح آب سے

ادھر اٹھ آتی ہے
تڑپتی ہے

تو اس کے ساتھ کی
ہر با خبر مچھلی سمجھتی ہے

کہ اس کے ایک ساتھی کو
کسی دیوانگی نے آ دبوچا ہے