EN हिंदी
از سر نو تشکیل | شیح شیری
az-sar-e-nau tashkil

نظم

از سر نو تشکیل

ملک احسان

;

حق
صداقت

اور حسن
یہ سب چٹانوں پہ چپکے ہوئے

مٹی کے اندر دبے ہوئے
فاسلس ہیں

آؤ ہم انہیں کھرچ کر کھود کر
تجربہ گاہوں میں لے چلے

اور ہو سکے تو ڈی این اے سے
ان کی از سر نو تشکیل کریں