EN हिंदी
عیادت | شیح شیری
ayaadat

نظم

عیادت

معراج نقوی

;

ایک بار
ترک مراسم کے باوجود

اس نے میری عیادت کی تھی
خدا گواہ ہے

اس روز سے آج تک
میں اپنی صحت کا دشمن ہوں