گم ہوئے یوں کہ کبھی میرے شناسا ہی نہ تھے
کچھ لکھا ہوتا تمہیں مجھ سے شکایت کیا ہے
خبر کب آئے ہو کیسے سناؤ پیارے
کیا خبر لائے ہو یاروں کی حکایت کیا ہے
اس نے یہ کچھ نہ کہا
اور کہا تو اتنا
کھیل دل چسپ ہے نظارہ کرو
اور پھر ایک خلا
ایک گراں بار خموشی کی اذیت لے کر
میں یہ کہتا ہوا اٹھ آیا
کہ ہاں
کھیل ہے دلچسپ بہت
نظم
اینٹینا کے نیزے
شاہین غازی پوری