EN हिंदी
انجانے جزیروں پر | شیح شیری
anjaane jaziron par

نظم

انجانے جزیروں پر

شمیم علوی

;

قدم رکھنے سے پہلے
جان لو کہ

بے آباد جگہ آسیب زدہ بھی ہو سکتی ہے
بستی بسانے سے پہلے جن کی خوش نودی لازم آتی ہے

بسے رہنے کا معاوضہ
کلابتونی پہنا دے

زرق چڑھاوے
مرصع کندنی پرنیاں ہیں

اشرفی بوٹی والے کمخواب کا
سربار بھی ادا کرنا ہوتا ہے

ورنہ
ان کے اسلوب حیات سے انحراف

العقارب العقرب
حاصل حیات رہے گا

عافیت مہاجنی مزاج کا تقاضا پورا کرنے میں ہے
ورنہ جان رکھو

ہوس کا آسیب اکاتی اکھیڑ پھینکنے میں
تامل نہ کرے گا