EN हिंदी
انڈا | شیح شیری
anDa

نظم

انڈا

شیریں احمد

;

یہ
ایک انڈا ہے

کتنی مشابہت ہے
اس میں اور ہم میں

اس کے اندر
ایک سے زائد رنگ

چھپے ہوئے ہیں
لیکن صرف ایک رنگ

اس کو
مضبوطی سے تھامے ہوئے ہے

کہنے کو مضبوط پر اتنا نازک
کہ کسی ہم ذات سے بھی ٹکرا کر

بکھر جائے
اور اپنا وجود کھو بیٹھے