اک نگار تنہائی
انجمن سے نالاں بھی انجمن طلب بھی ہے
ایک وہم یکتائی
زندگی کا ساماں بھی موت کا سبب بھی ہے
اک جنون دارائی
خود رقیب ہے اپنا خود حریف یزداں ہے
خواب ہے تو ایقاں ہے وہم ہے تو ایماں ہے
اک حصار آئینہ
سنگ زن کی زد میں ہے
ایک بے کراں قلزم
آب جو کی حد میں ہے
اک فنا کا زندانی
حسرت ابد میں ہے
نظم
انا
عزیز قیسی