EN हिंदी
الف زبر َا | شیح شیری
alif zabar a

نظم

الف زبر َا

زبیر رضوی

;

بچے نے جس بکس میں اپنے
ننھے منے

کھیل کھلونوں کی جو دنیا بسا رکھی تھی
ممی پاپا کے ہاتھوں وہ اجڑ گئی ہے

ممی پاپا نے کیا جانے
بکس میں کیا کیا بھر رکھا ہے

ایک بڑے سے گیٹ کے آگے
بکس اٹھائے

بچہ روتا چلاتا ہے
اپنے جیسا اسے بنانے کی کوشش کا

پہلا دن ہے