EN हिंदी
الف لفظ و معانی سے مبرا | شیح شیری
alif lafz o maani se mubarra

نظم

الف لفظ و معانی سے مبرا

عادل منصوری

;

الف لفظ و معانی سے مبرا
الف تنہائی کا روشن ہیولیٰ

الف آزاد آوازوں کے شر سے
الف بے باک ہر عیب و ہنر سے

الف تکمیلی مرکز کا محرک
الف ہر لمحے کے سینے میں دھڑکن

الف صدیوں کے صحرا پر مسلط
الف آبی نہ سیمابی تسلسل

تسلسل سانس کی زنجیر آہنگ
تسلسل خواب کی تعبیر بے رنگ

تسلسل لفظ کی تفسیر فرہنگ