EN हिंदी
اکیلی عورت اور ٹی وی | شیح شیری
akeli aurat aur TV

نظم

اکیلی عورت اور ٹی وی

محمد علوی

;

شوہر کی موت کے بعد
گھر میں وہ

اکیلی رہ گئی تھی!
وقت کاٹے نہ کٹتا تھا

چھوٹا سا گھر
بہت بڑا لگتا تھا!

گزرا ہوا
اچھا سمے یاد آتا تھا

تنہائی کا احساس
اندر ہی اندر

کھائے جاتا تھا!
گھبرا کے اس نے

ٹی وی پال لیا
ہنستے گاتے ٹی وی نے

اسے سنبھال لیا!!