EN हिंदी
عجب مشکل ہے میری | شیح شیری
ajab mushkil hai meri

نظم

عجب مشکل ہے میری

شارق کیفی

;

مری دنیا بہت تیزی سے خالی ہو رہی ہے
عجب مشکل ہے میری

کسی کی آنکھ میں ہے کون سا چہرہ مرا یہ بھول جاتا ہوں
مگر الزام دینا حافظے کو بھی غلط ہوگا

یہ ممکن ہی نہیں ہے
کوئی اپنے سارے چہرے یاد رکھ پائے

نتیجہ یہ
کہ ہر جاتے ہوئے لمحے کے ہمراہ

مری تنہائی بڑھتی جا رہی ہے
میں اپنا ایک چہرہ بھولتا ہوں

اور تعلق ختم ہو جاتا ہے کوئی