EN हिंदी
ایڈز | شیح شیری
aids

نظم

ایڈز

شارق عدیل

;

ہوس کا کھیل بھی کتنا مسرت خیز ہوتا ہے
کہ اس کے کھیلنے والے

یہ اکثر بھول جاتے ہیں
بدن میں جب

بدن کی لذتیں غرقاب ہوتی ہیں
تو ان کے ساتھ

اک ایسی تباہی جسم میں
تحلیل ہو جاتی ہے

جس کا عمر بھر کوئی
ازالہ ہو نہیں سکتا