EN हिंदी
اداکار چہرے | شیح شیری
adakar chehre

نظم

اداکار چہرے

سبیلہ انعام صدیقی

;

یہاں ہر طرف ہیں اداکار چہرے
میں روداد دل کی کسے کیا بتاؤں

جو خواب مسلسل ہی ارماں ہے مرا
وہی خواب ٹوٹا وہی پیار روٹھا

مناظر نے رنگ اپنے سب کھو دئے ہیں
وہ جب سے خفا ہے کسے کیا بتاؤں

زباں چپ ہے لیکن سراپا بیاں ہوں
یہ دل کی لگی ہے کسے کیا بتاؤں