پھول چننا
بارشوں میں بھیگنا
انجان رستوں، وادیوں میں گھومنا
دریا کنارے ریت پر چلنا
ہوا کے گیت سننا
پہلی پہلی برف باری کی خوشی میں
برف کے گولے بنانا
اچھا لگتا ہے مجھے ہر شام
ٹیریس پر کھڑے ہو کر
سنہری دھوپ لینا
خواب بننا!!
نظم
اچھا لگتا ہے مجھے!
ثریا عباس