EN हिंदी
اچانک بھیڑ کا خاموش ہو جانا | شیح شیری
achanak bhiD ka KHamosh ho jaana

نظم

اچانک بھیڑ کا خاموش ہو جانا

شارق کیفی

;

اچانک بھیڑ کے خاموش ہو جانے کا مطلب ہے
اجازت مل گئی مجھ کو

کہ میں اب بول سکتا ہوں
کسی ہلڑ مچاتی بھیڑ کو خاموش کرنا

میرا پہلا امتحاں تھا
اور میں اس میں کھرا اترا

اب اگلا امتحاں یہ ہے
مجھے اس خاموشی کو تالیوں کے شور میں تبدیل کرنا ہے