EN हिंदी
اب میں اسے یاد بنا دینا چاہتا ہوں | شیح شیری
ab main use yaad bana dena chahta hun

نظم

اب میں اسے یاد بنا دینا چاہتا ہوں

منیر نیازی

;

میں اس کی آنکھوں کو دیکھتا رہتا ہوں
مگر میری سمجھ میں کچھ نہیں آتا

میں اس کی باتوں کو سنتا رہتا ہوں
مگر میری سمجھ میں کچھ نہیں آتا

اب اگر وہ کبھی مجھ سے ملے
تو میں اس سے بات نہیں کروں گا

اس کی طرف دیکھوں گا بھی نہیں
میں کوشش کروں گا

میرا دل کہیں اور مبتلا ہو جائے
اب میں اسے یاد بنا دینا چاہتا ہوں