تیرے نوخیز آویزے
یہ دل آویز آویزے
ذرا سا تم جو رکتی ہو
پلٹ کر مسکراتی ہو
تیرے گالوں کو چھوتے ہیں
شرارت خیز آویزے
تجھے پانے کی خواہش کو
کریں مہمیز آویزے
ستم انگیز آویزے
یہ دل آویز آویزے
نظم
آویزے
نعیم ضرار احمد
نظم
نعیم ضرار احمد
تیرے نوخیز آویزے
یہ دل آویز آویزے
ذرا سا تم جو رکتی ہو
پلٹ کر مسکراتی ہو
تیرے گالوں کو چھوتے ہیں
شرارت خیز آویزے
تجھے پانے کی خواہش کو
کریں مہمیز آویزے
ستم انگیز آویزے
یہ دل آویز آویزے