میری ایک خواہش ہے
کوئی ایک نقطہ ہو
جو وجود کی ساری
سرحدوں سے باہر ہو
جس پہ جا کے میں اپنا
ایک جائزہ لے لوں
اپنے آپ سے ہٹ کر
اپنے آپ کو دیکھوں
میری ایک خواہش ہے!
نظم
آرزو
عبد الاحد ساز
نظم
عبد الاحد ساز
میری ایک خواہش ہے
کوئی ایک نقطہ ہو
جو وجود کی ساری
سرحدوں سے باہر ہو
جس پہ جا کے میں اپنا
ایک جائزہ لے لوں
اپنے آپ سے ہٹ کر
اپنے آپ کو دیکھوں
میری ایک خواہش ہے!