جب ہمارے گناہوں پہ وقت اترے گا
بندے کھرے ہو جائیں گے
پھر ہم توبہ کے ٹانکوں سے
خدا کا لباس سئیں گے
تم نے سمندر رہن رکھ چھوڑا
اور گھونسلوں سے چرایا ہوا سونا
بچے کے پہلے دن پہ مل دیا گیا
تم دکھ کو پیوند کرنا
میرے پاس ادھار زیادہ ہے اور دکان کم
آنکھیں دو جڑواں بہنیں
ایک میرے گھر بیاہی گئی دوسری تیرے گھر
ہاتھ دو سوتیلے بھائی
جنھوں نے آگ میں پڑاؤ ڈال رکھا ہے
نظم
آنکھیں دو جڑواں بہنیں
سارا شگفتہ