جس کمرے میں
تم دونوں اب پہروں تنہا رہتے ہو
اس کمرے میں
غور سے دیکھو
میری کتنی یادوں
باتوں
اور کتابوں کے چہروں میں
حرف وفا کے چھپے ہوئے ہیں
ظالم گرد پڑی ہے ان پر
اس کمرے کی اک اک شے کو
غور سے دیکھو
وہیں
میں پاگل
اپنی دونوں آنکھیں رکھ کر
بھول آیا ہوں
نظم
آنکھیں بھول آیا ہوں
منور جمیل