روشنی میرا مسئلہ ہے
تاریکی تمہارا مسئلہ ہے
غربت میرا ورثہ ہے
دولت تمہارا ترکہ ہے
تم بہت سی چیزیں خرید سکتے ہو
میں
کچھ چیزیں فروخت نہیں کر سکتا
میں
بول سکتا ہوں
تم
سن نہیں سکتے
تم
محبت نہیں کر سکتے
میں
نفرت نہیں کر سکتا
تم
رو نہیں سکتے
میں ہنس نہیں سکتا
اوہ
تم تو دیکھ بھی نہیں سکتے
نظم
سوری جنٹلمین
زاہد مسعود