میں اکثر سوچتا ہوں
ایسا کیوں ہوتا ہے
اولادوں کو
اپنے باپ مائیں یاد آتی ہیں
تو آنکھوں میں
فقط ماں باپ کے
بوڑھے سراپے ہی
ابھرتے ڈوبتے اور جھلملاتے ہیں
میں اکثر سوچتا ہوں
ایسا کیوں ہوتا ہے
ممتا سے بھرائی
ماں باپ کی آنکھوں میں
اولادیں کبھی بوڑھی نہیں ہوتیں
نظم
ایسا کیوں ہوتا ہے
زبیر رضوی