EN हिंदी
خوبصورتی | شیح شیری
KHub-surati

نظم

خوبصورتی

ایلزبتھ کورین مونا

;

چہرے بے شمار چہرے
نظر آتے ہیں زندگی کی راہوں پر

ناک نقش نہیں ہو بہت مختلف
ان میں سے ایک ہی چہرہ

سب سے حسین لگتا ہے کیوں
جب حقیقت میں ایسا ہے نہیں

کیا سچ ہی کہا گیا ہے کہ
خوبصورتی

دیکھنے والوں کی آنکھوں میں بستی ہے
یا پھر عشق کرنے والے

حسن کو سہی پہچانتے ہیں
روح کی نظروں سے