یہ رنگ تیرا
یہ رنگ میرا
حسین تر ہے
حسیں رہے گا
زمیں کی برکت
یہ گندمی رنگ
سنہری خوشیوں کی رت کی مانند
جواں رہے گا
اسے بنانا سنوارنا ہے
تو اس کی خدمت کرو گے آخر
کہ خدمتوں سے یہ رنگ اپنا
زمیں کی مانند سدا رہے گا
جواں رہے گا
تجھے خبر ہے

نظم
زمیں کی رنگت
تاج سعید