EN हिंदी
زندگی معتبر تلاشے ہے | شیح شیری
zindagi moatabar talashe hai

غزل

زندگی معتبر تلاشے ہے

دیپک شرما دیپ

;

زندگی معتبر تلاشے ہے
وہ کھنڈر میں گہر تلاشے ہے

دیکھ وہ اوبنے لگا مجھ سے
اور کوئی سفر تلاشے ہے

داغ کو دے گیا مری صورت
صورت‌ نو شجر تلاشے ہے

ایک میں پا کے بیچ آیا ہوں
ایک تو در بدر تلاشے ہے

دیپؔ جیسے کئی لٹے اس سے
وہ ابھی نامور تلاشے ہے