EN हिंदी
زندہ ہوا ہے آج تو مرنے کے بعد بھی | شیح شیری
zinda hua hai aaj tu marne ke baad bhi

غزل

زندہ ہوا ہے آج تو مرنے کے بعد بھی

سید عارف

;

زندہ ہوا ہے آج تو مرنے کے بعد بھی
آیا ہے پاس باڑھ اترنے کے بعد بھی

کن پانیوں کی اور مجھے پیاس لے چلی
نیلے سمندروں میں اترنے کے بعد بھی

ننگی حقیقتوں سے پڑا واسطہ ہمیں
شیشوں سے عکس عکس گزرنے کے بعد بھی

کالی رتوں کے خوف نے جینے نہیں دیا
دریا سے موج موج ابھرنے کے بعد بھی

ہر لمحہ زندگی کو نیا روپ چاہئے
اک بوجھ بن گئی ہے سنورنے کے بعد بھی

آنکھوں میں میری جاگتی راتوں کا کرب ہے
ہر زخم تیری یاد کا بھرنے کے بعد بھی