EN हिंदी
ذہن کی قید سے آزاد کیا جائے اسے | شیح شیری
zehn ki qaid se aazad kiya jae use

غزل

ذہن کی قید سے آزاد کیا جائے اسے

سالم سلیم

;

ذہن کی قید سے آزاد کیا جائے اسے
جس کو پانا نہیں کیا یاد کیا جائے اسے

تنگ ہے روح کی خاطر جو یہ ویرانۂ جسم
تم کہو تو عدم آباد کیا جائے اسے

زندگی نے جو کہیں کا نہیں رکھا مجھ کو
اب مجھے ضد ہے کہ برباد کیا جائے اسے

یہ مرا سینۂ خالی چھلک اٹھے گا ابھی
میرے اندر اگر ایجاد کیا جائے اسے

وہ گلی پوچھتی ہے در بدری کے احوال
ہاں تو پھر واقف روداد کیا جائے اسے