EN हिंदी
زمیں پہ رہتے ہوئے کہکشاں سے ملتے ہیں | شیح شیری
zamin pe rahte hue kahkashan se milte hain

غزل

زمیں پہ رہتے ہوئے کہکشاں سے ملتے ہیں

ؔسراج عالم زخمی

;

زمیں پہ رہتے ہوئے کہکشاں سے ملتے ہیں
ہمارے رنگ بھی اب آسماں سے ملتے ہیں

ہمارے حال کی بوسیدگی پہ مت جاؤ
خزانے اب بھی پرانے مکاں سے ملتے ہیں

تری قسم کا بھی اب کیسے اعتبار کریں
ترے یقیں تو ہمارے گماں سے ملتے ہیں

وفا خلوص محبت ہمارا حصہ ہے
ہر ایک شخص کو یہ سب کہاں سے ملتے ہیں

گلے نہ ہم کو لگائیں کہ آپ جل جائیں
ہمارے زخم بھی برق تپاں سے ملتے ہیں