EN हिंदी
زمانے بھر کی ذلت سامنے تھی | شیح شیری
zamane bhar ki zillat samne thi

غزل

زمانے بھر کی ذلت سامنے تھی

محسن زیدی

;

زمانے بھر کی ذلت سامنے تھی
ہنر مندی کی قیمت سامنے تھی

شکست خواب کا عالم نہ پوچھو
بڑی کڑوی حقیقت سامنے تھی

نہاں سارا ہی چہروں سے عیاں تھا
دلوں کی سب کدورت سامنے تھی