EN हिंदी
یہ تمنا ہے کہ اب اور تمنا نہ کریں | شیح شیری
ye tamanna hai ki ab aur tamanna na karen

غزل

یہ تمنا ہے کہ اب اور تمنا نہ کریں

سلمان اختر

;

یہ تمنا ہے کہ اب اور تمنا نہ کریں
شعر کہتے رہیں چپ چاپ تقاضا نہ کریں

ان بدلتے ہوئے حالات میں بہتر ہے یہی
آئینہ دیکھیں تو خود اپنے کو ڈھونڈا نہ کریں

تو گریزاں رہی اے زندگی ہم سے لیکن
کیسے ممکن ہے کہ ہم بھی تجھے چاہا نہ کریں

اس نئے دور کے لوگوں سے یہ کہہ دے کوئی
دل کے دکھڑوں کا سر عام تماشا نہ کریں