EN हिंदी
یہ رات کاش اسی دل کشی سے ڈھلتی رہے | شیح شیری
ye raat kash isi dilkashi se Dhalti rahe

غزل

یہ رات کاش اسی دل کشی سے ڈھلتی رہے

حسن اختر جلیل

;

یہ رات کاش اسی دل کشی سے ڈھلتی رہے
افق کے پاس پہاڑوں میں آگ جلتی رہے

دراز تر ہو خیالوں کی بستیوں کا سفر
مری تلاش سدا زاویے بدلتی رہے

کوئی چراغ نہ میرے حریم غم میں جلے
خود اپنی آنچ میں یہ تیرگی پگھلتی رہے

شکستہ ہو کے بھی نومید ہو نہ دل تیرا
بجھے چراغ میں بھی روشنی مچلتی رہے

سفینے ڈوب گئے کتنے دل کے ساگر میں
خدا کرے تری یادوں کی ناؤ چلتی رہے