EN हिंदी
یہ نخل تاک نیں میکش ترے جب مست ہوتے ہیں | شیح شیری
ye naKHl-e-tak nin mai-kash tere jab mast hote hain

غزل

یہ نخل تاک نیں میکش ترے جب مست ہوتے ہیں

عشق اورنگ آبادی

;

یہ نخل تاک نیں میکش ترے جب مست ہوتے ہیں
چمن میں اینڈتے انگڑائیاں لے لے کے سوتے ہیں

ترے عشاق کار دست کو کرتے ہیں آنکھوں سے
گہر آنسو کے کس صفت سے مژگاں میں پروتے ہیں

سفیدی کچھ جو تھی سو بھی مٹی ہیہات رونے سے
سیاہی نامۂ اعمال کی کیا خاک دھوتے ہیں

گئے گزرے نہیں ہیں عشقؔ دیوانوں سے کچھ ہم بھی
وہ اپنی سدھ بسرتے ہوویں گے ہم خود کو کھوتے ہیں