EN हिंदी
یہ مایوسی کہیں وجہ سکون دل نہ بن جائے | شیح شیری
ye mayusi kahin wajh-e-sukun-e-dil na ban jae

غزل

یہ مایوسی کہیں وجہ سکون دل نہ بن جائے

چراغ حسن حسرت

;

یہ مایوسی کہیں وجہ سکون دل نہ بن جائے
غم بے حاصلی ہی عشق کا حاصل نہ بن جائے

مدد اے جذب دل راہ محبت سخت مشکل ہے
خیال دورئ منزل کہیں منزل نہ بن جائے

نہیں ہے دل تو کیا پہلو میں ہلکی سی خلش تو ہے
یہ ہلکی سی خلش ہی رفتہ رفتہ دل نہ بن جائے

ہجوم شوق اور راہ محبت کی بلا خیزی
کہیں پہلا قدم ہی آخری منزل نہ بن جائے