EN हिंदी
یہ غم کا رنگ یہ آب ملال آنکھوں میں | شیح شیری
ye gham ka rang ye aab-e-malal aankhon mein

غزل

یہ غم کا رنگ یہ آب ملال آنکھوں میں

فرحت نادر رضوی

;

یہ غم کا رنگ یہ آب ملال آنکھوں میں
عزا کا جیسے ہو عکس ہلال آنکھوں میں

کبھی سراب کبھی تشنگی کبھی صحرا
کبھی کبھی فقط آب زلال آنکھوں میں

نظر ملاؤں تو کیسے وہ لے کے چلتا ہے
بہت عجیب سے کتنے سوال آنکھوں میں

اب آئنہ بھی جو دیکھوں تو اپنے چہرے پر
میں پڑھتی رہتی ہوں تیرا خیال آنکھوں میں

ذرا سی دیر کو فرحتؔ نظر نظر سے ملی
پھر اس کے بعد تو جام سفال آنکھوں میں