EN हिंदी
یہ چاند اتنا نڈھال کیوں ہے یہ سوچتا ہوں | شیح شیری
ye chand itna niDhaal kyun hai ye sochta hun

غزل

یہ چاند اتنا نڈھال کیوں ہے یہ سوچتا ہوں

کشمیری لال ذاکر

;

یہ چاند اتنا نڈھال کیوں ہے یہ سوچتا ہوں
یہ چاندنی کو زوال کیوں ہے یہ سوچتا ہوں

مجھے تو اس کا ملال تھا وہ جدا ہوا تھا
اسے بھی اس کا ملال کیوں ہے یہ سوچتا ہوں

اگر جدائی کی لذتیں ہی عزیز تر ہیں
تو مجھ کو فکر وصال کیوں ہے یہ سوچتا ہوں

مرے فسانے عوام کو بھی پسند کیوں ہیں
ترے کرم کا کمال کیوں ہے یہ سوچتا ہوں

اگر محبت میں سارے رشتوں کی عظمتیں ہیں
تو دشمنی کا سوال کیوں ہے یہ سوچتا ہوں